محسن نقوی کا رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کا فضائی دورہ،تعمیراتی کاموں کا جائزہ

09-04-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا فضائی دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کے 8 کلو میٹر سے زائد روٹ کا فضائی معائنہ کیا، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے، محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی،انشاء اللہ یہ منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔