کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی
09-04-2023
(لاہور نیوز) امریکی کرنسی کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ تاحال برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 305 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 419 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔