شہر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز، 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

09-04-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج سے پولیو مہم کا آغاز ہو رہا ہے جو آئندہ سات روز تک جاری رہے گی۔

خصوصی پولیو مہم لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں ماحولیاتی نمونوں کی وجہ سے شروع کی گئی ہے، مہم کو ایونٹ رسپانس کا نام دیا گیا ہے، مہم کے دوران مجموع طور پر 7 لاکھ 87 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے، راولپنڈی میں 5 لاکھ 76 ہزار جبکہ لاہور میں 2 لاکھ 11 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم میں 7 ہزار 400 سے زیادہ ورکرز حصہ لے رہے ہیں، لاہور میں 1 ہزار 386 جبکہ راولپنڈی میں 6 ہزار سے زائد پولیو ورکرز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، مہم لاہور کی 29  جبکہ راولپنڈی کی 4 تحصیلوں میں منعقد کی جارہی ہے۔ سربراہ پنجاب انسداد پولیو مہم خضر افضال کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، مہم سات روز تک جاری رہے گی، حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، پنجاب کو بیرونی وائرس سے خطرہ درپیش ہے، والدین کی مدد سے وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔