زیر تربیت پولیس افسران کا سیف سٹیز ہیڈ کوارٹر کا دورہ، مختلف شعبوں کا جائزہ

09-04-2023

(لاہور نیوز) چوہنگ ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت پولیس افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا تربیتی دورہ کیا اور ادارے کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا کہ پروموشن کورس کے زیر تربیت افسران کو سیف سٹیز افسران نے اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی، وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر، 15 ایمرجنسی ہیلپ سنٹر، کال ڈسپیچ کنٹرول سنٹر کا دورہ کروایا گیا، وفد کو ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، میڈیا مینجمنٹ سنٹر اور ای چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔ وفد کو بتایا گیا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر 20 ہزار سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شواہد فراہم کر چکی ہے، جرائم کی سرکوبی کیلئے سیف سٹیز منصوبے کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلایا جارہا ہے۔ وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ جدید انفراسٹرکچر سے آگاہی کیلئے سیف سٹیز کا دورہ سکیورٹی اداروں کے تربیتی کورسز کا لازمی جزو ہے، سیف سٹیز کیمرے پولیس آپریشنز اور انویسٹی گیشن میں بھرپور معاونت فراہم کررہے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ نہایت اہم ہے۔