جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کامیابی پر ذکاء اشرف کی قومی ویمنز ٹیم کو مبارکباد

09-04-2023

(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ ویمنز کیخلاف سیریز میں کامیابی پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی ذکاء اشرف نے پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

ذکاء اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، ورلڈ کپ فائنلسٹ کے خلاف یہ جیت بہت اہمیت رکھتی ہے، امید ہے ٹیم کل کا میچ جیت کر سیریز تین صفر سے جیتے گی اور ون ڈے سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ شاندار کارکردگی پوری قوم کیلئے قابل فخر ہے، اس جیت سے نئی نوجوان کھلاڑیوں کے جوش اور جذبے میں اضافہ ہوگا، اس سیریز کی ٹی وی کوریج سے لوگوں کو ہماری کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کا بخوبی اندازہ ہوا ہے۔