ورلڈ کپ 2023: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع
09-03-2023
(لاہور نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاک بھارت میچ کے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 2 ہزار بھارتی روپے ہے،پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آئی سی سی کی ویب سائٹ پر جاری ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔