دوسرا ٹی 20: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 151 رنز کا ہدف دے دیا
09-03-2023
(لاہور نیوز) جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی جانب سے پاکستان کوجیت کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا گیا۔
کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے دعوت پر جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تزمین برٹس46 اور کپتان وولوارڈٹ 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ناشرہ سندھو نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔