فاسٹ باولر سہیل خان کا انٹرنیشنل کرکٹ سے متعلق بڑا اعلان

09-03-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق سہیل خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اپنے قریبی افراد سے مشاورت کے بعد میں نے انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی فیملی، کوچز مینٹورز ،ساتھیوں ،فینز اور وہ سب جنہوں نے سپورٹ کیا ان کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن میں  ڈومیسٹک وائٹ بال اور فرنچائز کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔واضح رہے کہ فاسٹ باولر سہیل خان نے پاکستان کی جانب سے 9 ٹیسٹ، 13 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے۔