شاہین آفریدی نے اے ڈی بی ویلیئرز کو کیسے غلط ثابت کردیا؟جانئے

09-03-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے جنوبی افریقہ ٹیم کے سابق کپتان اے ڈی بی ویلیئرز کو غلط ثابت کرنے کی حقیقت سامنے آگئی ۔

رپورٹ کےمطابق ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکے سے قبل نیپال کے خلاف میچ میں سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اچھے ردھم میں نظر نہیں آرہے ہیں، مجھے لگتا ہے انہیں کوئی معمولی انجری ہے۔ مگر شاہین آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں 10 اوورز کوٹے میں 35 رنز کے عوض بھارت کے 4 ٹاپ بیٹرز کو پویلین کی راہ دیکھائی، تاہم میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ میں ویرات کوہلی، روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور رویندرا جڈیجا کی وکٹیں حاصل کیں۔