ایشیا کپ،پاک بھارت کھلاڑیوں کی دوستی گوتم گمبھیر دیکھ نہ سکے،سابق کھلاڑی جل بھن گئے

09-03-2023

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2023 میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی دوستی نے بھارت کے سابق اوپنر کھلاڑی گوتم گمبھیر کو مرچیں لگا دیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزپاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر فلاپ رہا جس کے باعث سابق ہندوستانی کرکٹرز نے اپنے کھلاڑیوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے کرکٹرز کے میل جول پر ہی پلئیرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے میچ کے دوران بارش کے وقت سٹار سپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم  سٹیڈیم میں 140 کروڑ لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے، اُسے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے دوستی نہیں نبھانی چاہیے۔ سابق کرکٹر نے اپنے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حریف ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے دوران ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپاتے اور میٹھے جملوں کا تبادلہ کررہے ہیں، چند سال پہلے ایسا نہیں تھا۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب آپ اپنی قومی ٹیم کے لیے میدان میں کھیلتے ہیں، تو آپ کو دوستی کو باؤنڈری سے باہر چھوڑنا چاہیے، دونوں ٹیموں کے پلئیرز کو جیت کیلئے ایک دوسرے سے لڑنا چاہیے، کرکٹ کے ان 6 یا 7 گھنٹوں بعد آپ دوستیاں نبھائیں لیکن فیلڈ پر نہیں۔