حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کا بگ بیش لیگ کی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدہ طے
09-03-2023
(لاہور نیوز) آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کا لیگ میں شامل مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں اوورسیز کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی جس میں قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو میلبرن سٹارز نے ریٹین کیا ہے۔بگ بیش لیگ ڈرافٹنگ میں فاسٹ باؤلر زمان خان کو سڈنی تھنڈرز نے پک کیا ہے جبکہ قومی ٹیم کے سپن باؤلر اسامہ میر کا بھی میلبرن سٹارز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔