فیاض چوہان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش کو لطیفہ قرار دے دیا

09-03-2023

(ویب ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے سربراہ تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو صدی کا سب سے بڑا لطیفہ قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی مذاکرات کی پیشکش صدی کا سب سے بڑا لطیفہ ہے، ملک کو دیوالیہ کرنے سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت دیتے۔ فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ایک شہر بھی کہا۔ کی اُس نے میرے قتل کے بعد جفا سے توبہ ہائے اُس زودِ پشیماں کا پشیماں ہونا۔۔!!