دوسرا ٹی 20: پاکستان ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

09-03-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی ویمنز سکواڈ میں پارشا آمین، شوال ذوالفقار، بسمہ معروف، ندا ڈار (کپتان)، منیبہ علی، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، سیدہ عروبی شاہ، ڈیانا بیگ، نشرا سندھو  اورسعدیہ اقبال شامل ہیں ۔ اسی طرح دوسری جانب جنوبی افریقن ویمنز سکواڈ میں لورا وولوارڈٹ (کپتان)، تزمین بریتھ، سن لوس، سینالو جفتہ، آیا بونگا کھاکا، این بوش، نادین ڈی کلرک، ماریزان کیپ، مساباتا کلاز، نانکو لولیکو ملابا  اور  ڈیمی ٹکر شامل ہیں۔