ایشیا کپ، بنگلہ دیش نے افغانستان کو 335 رنز کا ہدف دے دیا
09-03-2023
(لاہور نیوز) ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ٹیم شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔ کپتان افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی، افغانستان کے بہت سے شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم افغانستان کے خلاف آج کا میچ ہارنے پر ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی، سری لنکا نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔