پاکستان مسلم لیگ ن کی لاہور میں تنظیم سازی مکمل

09-03-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا۔

صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے لاہور میں تنظٰم سازی کا عمل مکمل کر لیا ہے، سب سے پہلے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے انتخابی حلقے میں تنظیم سازی مکمل ہوئی۔ سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ عوام کے گلے میں مہنگائی کا طوق پی ٹی آئی چیئرمین نے ڈالا، شہباز شریف نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا، مسلم لیگ ن نے ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا، ہم نے ریاست کی خاطر اپنی سیاست کو قربان کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے قائد نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا لیکن مسلم لیگ ن نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی بات نہیں کی، 15 کو 10 لاکھ کارکنان نواز شریف کا استقبال کریں گے۔