آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 5 سمتبر کو لاہور پہنچے گی

09-03-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا نیا شیدول جاری کردیا۔

شیڈول کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی 5 ستمبر کو لاہور پہنچے گی، ٹرافی دو روز لاہور میں رہے گی، ٹرافی تعلیمی اداروں اور تاریخی مقامات پر لے جائے گی۔ خیال رہے کہ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔