ماہرہ خان کو مشورہ دینے پر نور بخاری کو تنقید کا سامنا

09-03-2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماہرہ خان نےگزشتہ ہفتے اپنے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ گزشتہ چھ سالوں میں انہوں نے کافی ذہنی دباؤ سہا جس کی وجہ سے وہ کافی عرصہ تک اینٹی ڈپریشن گولیاں لیتی رہی تھیں۔

ماہرہ خان کے اس بیان کے بعد سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کی جانب لوٹ آئیں اس سے ان کو کسی طرح کی اینٹی ڈپریشن گولیاں نہیں لینی پڑیں گی۔ نوربخاری کے ردعمل پرسوشل میڈیا صارفین کا ملا جُلا ردعمل سامنےآ رہا ہے۔ کئی صارفین نے انکے مشورے کو سراہا تو کئی نے انکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے اوراسکا مکمل علاج ہی بہترین حل ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد نوربخاری نےانسٹاگرام پرایک سٹوری پوسٹ کی اورلکھا ’شفا بے شک اللہ کی جانب سے ہے،میں ماہرہ کے احساسات کو محسوس کر سکتی ہوں کیونکہ میں خود بھی ذہنی تناؤ کا شکار رہ چکی ہوں لیکن صرف اللہ ہی ہے جو کسی بھی بیماری میں شفا نصیب کرتا ہے‘۔