بھارت کیخلاف بہترین باؤلنگ، شوبز ستارے بھی شاہین کے معترف

09-03-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں بھارت کے چار کھلاڑیوں کو پویلیئن بھجوانے پر شوبز ستارے بھی شاہین آفریدی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

گلوکار عاصم اظہر نے شاہین اور حارث رؤف کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے، سماجی رابطوں  کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا کہ کیا پاکستان کے فاسٹ باؤلرز کو دنیا کے بہترین باؤلرز سمجھا جاسکتا ہے؟‘ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ کیا شاہین جادوگر ہیں؟ انہوں نے بہترین باؤلنگ کروائی ہے، عاصم اظہر نے حارث رؤف کی باؤلنگ کی بھی تعریف کی۔ اداکار فرحان سعید نے شاہین آفریدی کو ’چیتا‘ کہتے ہوئے قومی کھلاڑی کی تعریف کی۔ اداکارہ مایا علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شاہین آفریدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کو سراہا۔ اداکار عدنان صدیقی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے قومی کھلاڑی کو سراہا۔