شاداب خان نے سپورٹس مین سپرٹ کی مثال قائم کردی
09-03-2023
(ویب ڈیسک) بھارت سے میچ میں شاداب خان نے سپورٹس مین سپرٹ کی مثال قائم کردی۔
ابتدائی 4 وکٹیں جلد گرنے کے بعد ایشان کشن اور ہردیک پانڈیا سپنرز کیخلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں لا رہے تھے، ایسے میں ایشان کو جوتے کا تسمہ باندھنے کی ضرورت محسوس ہوئی مگر گلووز حائل ہو گئے، شاداب خان نے ان کی پریشانی کو سمجھا اور مدد کیلئے آگئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پاکستانی آل راؤنڈر کی سپورٹس مین سپرٹ کو سراہا جارہا ہے۔