وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج کی سفارشات طلب کرلیں

09-03-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کسانوں کے لیے خصوصی پیکیج کے حوالے سے جامع سفارشات طلب کر لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کیلئے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی، خزانہ اور پنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کیلئے سفارشات تیار کرے گی۔ پیکیج کے تحت ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کیلئے بھی پائیدار پلان طلب کیا گیا ہے، ماڈل زرعی مارکیٹ میں کسانوں کے لیے پیسٹی سائیڈز، زرعی آلات، کھاد اور بیچ میسر ہوں گے۔