ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باؤلنگ کرنی پڑتی ہے: نسیم شاہ

09-03-2023

(ویب ڈیسک) قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی پاک بھارت میچ کے بعد گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ون ڈے کا تجربہ نیا تھا اللہ کا شکر ہے اچھی باولنگ ہوئی۔

شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا، آپکے ہاتھ میں تو یہی ہوتا ہے کہ اچھی جگہ باؤلنگ کرو جہاں میں کوشش کررہا تھا کرنے کی۔ ون ڈے کرکٹ میں صبر کے ساتھ باؤلنگ کرنی پڑتی ہے۔ میں نےسوچا تھا کہ اچھی لائن سے باولنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دینگے، بھارت کے خلاف میں نے کوشش کی کہ انکو رنز نہ بنانے دوں۔ نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے فارمیٹ تھوڑا تبدیل ہوتا ہے لیکن یہ تجربہ بہت مختلف تھا، شاہین آفریدی نے شروعات میں بہترین باؤلنگ کی،حارث روف نے درمیان میں آکر بہت اچھی باؤلنگ کی۔ نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی کوشش کررہا تھا اورہم کامیاب ہوئے۔ بچپن میں لاہورمیں بہت کرکٹ کھیلی، وہاں میچ میں اچھا کھیلنےکی کوشش کرینگے، کوشش کرینگےکہ لاہورکے میچ کو انجوائے کریں اورجیتیں۔