پرویز الہٰی کی گرفتاری سے قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے: پاکستان بار کونسل
09-03-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے مرکزی صدر اور سابق ویراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک قابل مذمت ہے اور اس واقعہ کے بعد قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ بار کونسل کے وائس چیئرمین اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو گرفتار کر کے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی کیونکہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔