سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا ’’لاہوری سنجے دت‘‘ گرفتار

09-03-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں پولیس نے بھارتی اداکار سنجے دت سے متاثر ہوکر موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے زوہیب عرف سنجے دت کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزمان کے حوالے سے بتایا کہ ملزمان سنجے دت بن کر آپس میں شرط لگا کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گندے نالے سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزمان کو موٹر سائیکل چوری کرکے لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اب تک شرطیں لگا کر 5 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے کی وارداتیں کر چکے ہیں۔ ملزم زوہیب نے اعتراف کیا کہ وہ خود کوعلاقے میں لاہوری سنجے دت کہلواتا تھا، ملزمان زوہیب اور عامر سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔