قذافی سٹیڈیم میں آج پندرہ سال بعد ایشیا کپ کا میچ کھیلا جائے گا

09-03-2023

(ویب ڈیسک) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں آج پندرہ سال بعد ایشیا کپ کا میچ کھیلا جائیگا۔

میچ کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ٹیموں کو سپورٹ کرنے کیلئے شائقین صبح ہی قذافی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے۔ پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکارسکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ رینجرز بھی سکیورٹی کے لیے قذافی سٹیڈیم کے باہر موجود ہیں۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ اورسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ شائقین 3 درجاتی سکیورٹی لیئرز سے گزر کرسٹیڈیم جا سکیں گے۔