بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ہاکی فائیو سائیڈ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا

09-03-2023

(ویب ڈیسک) بھارت نے ہاکی فائیو سائیڈ ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا جو دلچسپ و سنسنی خیز رہا۔ پاکستان فائنل کے اختتام سے تین منٹ قبل تک ایک گول سے جیت رہا تھا لیکن بھارت نے آخری لمحات میں گول کرکے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کردیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف، ارشد لیاقت، زکریا حیات اور عبدالرحمان نے مقررہ وقت میں گول سکور کیے۔ فائنل کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پنالٹی شوٹ آؤٹ دیے گئے، پہلے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ارشد لیاقت مخالف گول کیپر کے فاؤل پر پنالٹی سٹروک حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن پاکستان کے مرتضیٰ یعقوب گول سکور کرنے میں ناکام رہے۔