ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023ء میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

09-02-2023

(لاہور نیوز) بھوٹان میں ہونے والی ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو 2-1 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق ساف انڈر 16 چیمپئن شپ 2023ء کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول کپتان عبید اللہ خان نے 17ویں منٹ میں کیا۔دوسرا گول سبحان کریم نے 30 ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ بھوٹان کی جانب سے واحد گول تاندن پھنٹ شو نے 13ویں منٹ میں کیا۔ واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ 4 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔