پاک بھارت میچ بارش کی نذر ہونے کا معاملہ،نجم سیٹھی کا ردعمل سامنے آگیا

09-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے،سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بطور  پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز  یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائےگئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا  آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا۔ کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔