پاکستان پوسٹ کے ملازمین گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

09-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان پوسٹ کے اڑھائی ہزار سے زائد ملازمین کو تیسرے ماہ بھی تنخواہ نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی دنوں  میں تنخواہ کیسز کی تیاری میں غفلت اور کئی ہفتوں سے ڈائریکٹر آف پوسٹل اکاونٹ آفس کی سروس بکس پاس کرنے میں مبینہ لاپرواہی سے مختلف کیڈرز میں بھرتی گریڈ ایک تا 14 ملازمین کی تنخواہ مزید التوا کا شکار ہو گئی ہے۔ غیر معمولی تاخیر کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ پہلے ماہ ڈائریکٹر اکاونٹس سے جی پی اوز کو لکھا گیا کہ 10،10 سروس بکس روانہ کریں جس پر ان کو باور کرایا گیا کہ اس سے نئے ملازمین کی تنخواہیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونگی، پھر فیصلہ ہوا کہ ڈائریکٹر آف اکاؤنٹس کی ٹیمیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت بڑے جی پی اوز میں فوری جا کر سروس بکس کی منظوری دیں گی لیکن اس پر بھی علمدرآمد نہ ہوا۔