لاہور کی اہم شاہراہ ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ کی حالت زار ہو گئی

09-02-2023

(لاہور نیوز) حکومتی اداروں نے سڑک پر پیچ ورک کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنا شروع کر دی۔

لاہور کی اہم شاہراہ ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ کی حالت زار ہو گئی۔ واسا نے ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کی غرض سے روڈ کٹ لگایا۔ روڈ کٹ لگانے کے بعد واسا نے سڑک کو لاوارث چھوڑ دیا۔ زیر تعمیر ایبٹ روڈ اور ایمپریس روڈ سے اڑنے والی دھول، مٹی اور گردوغبار سے علاقہ مکین پریشان ہیں۔ واسا نے ایم سی ایل کو سڑک پر پیچ ورک کے لیے ایک کروڑ دس لاکھ روپے بطور ڈیپازٹ ورک ادا کیے۔ ایم سی ایل نے سڑک کی حدود ایل ڈی اے کے پاس ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔ اداروں کی آپسی چپقلش سے ٹریفک روانی متاثر اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔