سکولوں میں فرنیچر کی کمی دور کرنے کے لیے فنڈز جاری

09-02-2023

(لاہور نیوز) سکولوں میں فرنیچر کی کمی دور کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

فرنیچر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پانچ کروڑ 17 لاکھ 22 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پانچ کروڑ سے زائد فنڈز سکولوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دئیے۔ فنڈز 3 سیٹوں والے فرنیچر کی خریداری پر خرچ کیے جا سکیں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ فنڈز متعلقہ سکولوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔