پنجاب حکومت نے واسا کے جاری منصوبوں کے فنڈز بھی روک لیے

09-02-2023

(لاہور نیوز) شہر میں جاری سولہ ترقیاتی منصوبے حکومتی خزانہ بند ہونے کی بھینٹ چڑھ گئے۔

 پنجاب حکومت نے واسا کے جاری منصوبوں کے فنڈز بھی روک لیے۔ واسا نے خزانہ کھولنے کے لیے پنجاب حکومت سے استدعا کر دی۔ واسا کو جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں بڑی رکاوٹ کا سامنا ہے۔ پنجاب حکومت نے واسا کو مالی سال میں 16 نئی سکیمیں شروع کرنے کا ٹاسک دیا۔ واسا انتظامیہ نے صرف دو منصوبوں پر کام شروع کیا۔ شہر لاہور میں منظور شدہ 14 ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لیے گئے۔ بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے واسا نے سائٹ پر کام بند کر دیا۔ واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو فنڈز کے اجراء کی استدعا کی ہے۔ فنڈز جاری ہونے کے بعد تعمیراتی کام کی رفتار تیز کریں گے۔