ایل ڈی اے نے پی سی ون میں منظور شدہ پراجیکٹ کے علاوہ بھی ٹینڈر لگانا شروع کر دیئے

09-02-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ نے اپنی غفلت چھپانے کے لئے بوجھ سرکاری خزانے پر ڈال دیا۔

ایل ڈی اے نے پی سی ون میں منظور شدہ پراجیکٹ کے علاوہ بھی ٹینڈر لگانا شروع کر دیئے۔ اکبر چوک فلائی اوور کے ساتھ روڈ سیفٹی الائیڈ ورکس کے لیے 66 لاکھ 52 ہزار روپے اور فلائی سڑکوں پر پیچ ورک کے لیے دو کروڑ 57 لاکھ 81 ہزار روپے کا اضافی بوجھ خزانے پر پڑے گا۔ افراط زر ، مہنگائی اور تعمیراتی کام کی رفتار سست ہونے کے سبب شہر کے جاری میگا منصوبوں کی لاگت بڑھنے لگی۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی ورکس کے لیے ہر پراجیکٹ میں فنڈز موجود ہوتے ہیں۔ انہیں فنڈز سے ہی ٹینڈرز لگائے جا رہے ہیں۔