بابراعظم اور ویرات کوہلی کا کوئی مقابلہ نہیں: شائستہ لودھی

09-02-2023

(لاہور نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن ہوسٹ اور معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا کائی مقابلہ نہیں۔

گزشتہ روز منعقد ہونے والی ایک نجی تقریب میں پاکستان کی معروف شخصیات نے شرکت کی، مہمانوں کی اس طویل فہرست میں اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی بھی موجود تھیں۔ تقریب کے اختتام پر اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے پر اپنی دلچسپی ظاہر کی اور لگے ہاتھوں کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے  بلے باز ویرات کوہلی سے بہتر قرار دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گردش کرتے  ویڈیو کلپ میں اداکارہ کو پرجوش انداز میں کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی کا یویو ٹیسٹ کا سکور میچ میں بابر اعظم کے سامنے ماند پڑ جائے گا۔بہتر امید کے ساتھ شائستہ کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم اچھے سکور بنائیں گے اور پاکستان جیتے گا۔