محکمہ ایکسائز سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث 7 سے 10 ستمبر تک بند رہے گا

09-02-2023

(لاہور نیوز) محکمہ ایکسائز سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث7 سے 10 ستمبر تک بند رہے گا۔ موٹر برانچ میں معمول کے مطابق کام بھی نہیں ہو گا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اپنے ایم وی آر ایس سسٹم کو اپ گریڈ کیا ہے ۔ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث ایم وی آر ایس بند رہے گا ۔ سسٹم بند ہونے سے موٹر برانچ میں روٹین کا کام نہیں ہو گا۔ 11 ستمبر سے سسٹم پر روٹین کا کام انجام دیا جا سکے گا۔