چین سے پاکستان کے راستے سازوسامان کی پہلی کھیپ کابل پہنچ گئی

09-02-2023

(ویب ڈیسک) خنجراب سے سوست بارڈر کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والی افغانستان جانے والی چینی سازوسامان کی پہلی کھیپ طورخم بارڈر عبور کر کے اپنی آخری منزل کابل پہنچ گئی۔

چین کی جانب سے سازوسامان کی کھیپ کے سرحد عبور کرنے کے موقع پر طورخم زیرو پوائنٹ پر بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، پشاور، کلکٹریٹس آف کسٹمز، اپریزمنٹ اینڈ انفورسمنٹ پشاور، انچارج پاک آرمی، انچارج این ایل سی، افغان گمرک کے نمائندے، پاک افغان چیمبر آف کامرس کے آفس ہولڈرز اور مقامی تاجروں نے تقریب میں شرکت کی۔ یاد رہے کہ ٹی آئی آر کنونشن کے تحت پرانا سلک روٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو دنیا بھر کے ممالک کے درمیان تجارت کے لیے آسان اور اقتصادی راستہ فراہم کرتا ہے۔