ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ

09-02-2023

(ویب ڈیسک) لاہور کی اوپن مارکیٹ میں فی کلو چینی 180 روپے سے 185 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل میں 50 کلو چینی کا بیگ 8400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے،کرشنگ سیزن تک چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کے پاس سٹاک ہے تو سپلائی لائن کو بہتر بنایا جائے، شوگر ملز کے پاس فروخت شدہ سٹاک مارکیٹ میں پہنچایا جائے۔ شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ طلب اوررسد میں توازن کیلئے انتظامیہ موثر نظام وضع کرے، تھوک اور پرچون سطح پر چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،8روپے کلو اضافے کے بعد ہول سیل میں چینی کی قیمت174روپے کلو تک پہنچ گئی۔ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 180سے185روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے، مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔