پاکستان نے فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

09-02-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

قومی ٹیم کی ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر صدر و سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔ فائیو سائیڈ ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان اور عمان کے درمیان سیمی فائنل میں بھی قومی ٹیم نے میدان مار لیا ،  اس کے بعد فائنل میچ بھی آج ہو گا۔ کپتان پاکستان رانا عبدالوحید 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ سکورر ہیں۔ 1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن وسیم فیروز بطور ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ ہیں۔