سورج آگ برسانے لگا، گرمی کی شدت بھی بڑھنے لگی

09-02-2023

(لاہور نیوز) سورج آگ برسانے لگا۔ گرمی کی شدت بڑھنے لگی۔ پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ستمبر ستمگر ہو گیا۔ سورج بھی آگ بگولا ہو گیا۔ شہر میں گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے 6 ستمبر تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔  ادھر فضائی آلودگی کے عفریت نے دوبارہ سر اٹھا لیا۔ لاہور کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 162 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی لگا دی۔