ڈالر کی اُڑان جاری، اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

09-01-2023

(لاہور نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ برقرار ہے جبکہ انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ادھر انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، 7 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 47 پیسے پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 305 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔