گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کیلئے 75 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری

09-01-2023

(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی لیکن حکومت کی شاہ خرچیاں نہ رکیں۔ گورنر ہاؤس لاہور میں کھانے پینے کی اشیاء کیلئے 75 لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دیسی گھی ، بادام اور شہد سے تواضع ہو گی۔ گورنر ہاؤس لاہور کے لیے 10 کلو دیسی گھی، 20 کلو گری بادام، 5 کلو چھوارے کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا۔  10 کلو شہد، 5 کلو پستہ، 20 کلو چیز، 10 کلو بادیان خطائی، 150 بوٹلز کافی جار سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور کے زیر استعمال ٹیوٹا، سوزوکی اور دیگر گاڑیوں کے مکینیکل ٹرانسپورٹ سامان کے لیے 10 لاکھ کے ٹینڈرز جاری کر دئیے گئے۔ گورنر ہاؤس انتظامیہ نے ٹینڈر کی تفصیلات پیپرا ویب سائٹ پر شائع کر دیں۔