کیا آپ انجیر کھانےکے فوائد جانتے ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری
09-01-2023
(ویب ڈیسک)انجیر کھانے کے فوائد بارے ماہرین نے تحقیق جاری کردی۔
ماہرین کا تحقیق میں کہنا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ جسم میں پوٹاشیم کا توازن بگڑنا ہوتا ہے،تاہم انجیر پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو جسم میں اس کا توازن درست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح انجیر میں فائبر کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم سے اضافی نمکیات کے اخراج میں مدد فراہم کرتی ہے اور بلڈ پریشر کی سطح مستحکم ہوتی ہے۔غذا میں فائبر کی کمی سے قبض کا خطرہ بڑھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انجیر کا استعمال اس عام مرض سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انجیر کیلشیئم اور پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے، یہ دونوں منرلز اکٹھے ملکر ہڈیوں کی کثافت بہتر کرتے ہیں جس سے ہڈیوں کی کمزوری یا دیگر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ماہرین نے مزید کہا ہے کہ انجیر کھانے کی عادت سے خون میں چکنائی کی سطح مستحکم ہوتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے ۔