بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بابراعظم سے متعلق بڑی بات کہہ دی

09-01-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور ہیڈکوچ روی شاستری نے موجودہ نسل کے نوجوان بیٹرز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک مثال قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک  انٹرویو میں بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابراعظم 30 اور 40 رنز کی اننگز کو سنچریوں تبدیل کررہے ہیں، اگر ٹاپ تین بیٹرز میں کوئی بلےباز سنچری بناتا ہے تو وہ ٹیم کا سکور 300 کے پار پہنچانے میں ٹیم کیلئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ انٹرویو میں سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ ایشیاکپ میں بھارت اور پاکستان میں کون سی ٹیم 2 ستمبر کو میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں اس ٹیم 2011 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے بعد مضبوط ٹیم ہے۔