بڑھتی مہنگائی اور کم تنخواہ سے ملازمین کے دل و دماغ پر کیسے اثرات مرتب ہورہے ہیں؟جانئے
09-01-2023
(ویب ڈیسک)بڑھتی مہنگائی اور تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے سے مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہونے لگےہیں ۔
ماہرین نے گیلپ سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ملازمین کا خیال نہیں رکھا جاتا تو کام سے ان کا لگاؤ بھی ختم ہوجاتا ہے اور وہ بدل ہوجاتے ہیں۔تنخواہ وہ پہلی چیز ہوتی ہے جس سے کوئی اپنے کام سے خوش یا ناخوش ہوتا ہے۔ناخوش ملازمین مارکیٹ میں نئی اسامیوں کی قلت کے باعث نوکری تو نہیں چھوڑتے تاہم خاموشی سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ کم کام کرنے اور جن کا دل کام میں نہیں لگتا ان ملازمین کی شرح 59 فیصد ہے۔ ملازمین کی جانب سے کام میں کمی کے رجحان میں اضافے کا ذمہ دار کمپنی ملازمین کا رویہ ہے۔ کچھ کمپنیاں اور مالکان یہ سمجھتے ہیں کہ لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے کم مواقعوں کے باعث کنٹرول ان کے پاس ہے ملازمین کے پاس کہیں اور جانے کا موقع نہیں اسی لیے وہ ملازمین کو مراعات نہیں دیتے جس سے ملازمین میں بد دلی بڑھتی ہے۔