ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ
09-01-2023
(لاہور نیوز) ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ہفتہ وار شرح 0.54 فیصد پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، چینی 11 روپے 40 پیسے، گڑ 5 روپے اور دال مسور 5 روپے فی کلومہنگی ہوئی ہے۔ چاول 2 روپے فی کلو، ایل پی جی گھریلوسلنڈر11 روپے، انڈے 2 روپےفی درجن ، دال ماش 7 روپےکلو، 20 کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے، 5 کلو کوکنگ آئل 17 روپے مہنگاہوا جبکہ آلو، تازہ دودھ، دہی، اور دال مونگ کی قیمتیں بھی مزید بڑھی ہیں۔