افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں 300 ارب کا نقصان، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

09-01-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پٹرولیم مصنوعات اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کا نوٹس لے کر آج اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے پاکستان کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد  شدہ بیشتر مصنوعات پاکستان میں ہی فروخت کی جا رہی ہیں اور پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ سے خزانے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارتوں کے حکام کو قابل عمل حل کی تجاویز تیار کر کے ساتھ لانے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے وزارت خزانہ، وزارت تجارت، وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر حکام کو طلب کیا گیا ہے۔