ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ فور کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن

09-01-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ فور نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کی سربراہی چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے کی۔

آپریشن کے دوران جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 74 آر وَن پر غیر قانونی کمرشل تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔ ایڈن مین بلیوارڈ کے نزدیک بننے والے شیڈ اور دکانیں گرا دی گئیں۔ انجینئرز ٹاؤن گول چکر کے قریب غیر قانونی پلرز کو گرا دیا گیا۔ کاکا زئی سوسائٹی مین روڈ پر درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ جوہر ٹاؤن کے آر اور کیو بلاک میں بننے والے غیر قانونی کیفے کو سربمہر کر دیا گیا۔