کمشنر لاہور کو ایل ڈی اے ایونیو وَن کے بلاک "کے" میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ

09-01-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے ایونیو وَن اور ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کمشنر لاہور کو ایل ڈی اے ایونیو وَن کے بلاک "کے اور ایل" میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو وَن اور ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے ایونیو وَن کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں۔ ایونیو ون میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ اجلاس میں ایونیو وَن کے ریسورس جنریشن بارے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف کا تعین کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے سٹی کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کو جلد خوشخبری دی جائے گی۔