چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور تنظیم سرچ فار جسٹس کی جانب سے صوبائی فورم منعقد

09-01-2023

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور تنظیم سرچ فار جسٹس کی جانب سے صوبائی فورم منعقد ہوا۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فورم کا انعقاد چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمے کے حوالے سے کیا گیا۔ فورم میں چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا تھا کہ مؤثر قانون سازی کے ذریعے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ممکن ہے۔ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ بچوں پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی چائلڈ لیبر کا خاتمہ ضروری ہے۔ فورم میں ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان، اداکارہ اور چائلڈ رائٹس ایکٹیوسٹ نادیہ جمیل، اداکارہ ثروت گیلانی، چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرن عائشہ رضا فاروق سمیت دیگر افسر موجود تھے۔