لاہور ایک بار پھر گرمی اور حبس کی لپیٹ میں آ گیا

09-01-2023

(لاہور نیوز) لاہور ایک بار پھر گرمی اور حبس کی لپیٹ میں آ گیا۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

 شہر میں گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے۔ سورج کا پارا پھر ہائی ہونے لگا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق2ستمبر سے درمیانے درجے کی بارشیں برسانے والا سسٹم شہر میں داخل ہو گا۔ 6 ستمبر تک بارشیں برسانے والا یہ نظام برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب فضائی آلودگی کا مسئلہ پھر سے سر اٹھانے لگا ہے ۔ آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا تیسرا نمبر ہے ۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 165 ریکارڈ کیا گیا۔