پنجاب ریونیو اتھارٹی : ٹیکس ادائیگی کا طریقہ کار مینوئل سے آن لائن سسٹم پر منتقل

09-01-2023

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی جانب سے ٹیکس پیئرز کی سہولت کے پیش نظر ٹیکس کی ادائیگی کا طریقہ کار مینوئل سسٹم سے آن لائن کر دیا گیا ۔

ترجمان پی آراے کا کہنا ہے کہ ٹیکس پیئرز اپنے متعلقہ بینک میں موجود اکاؤنٹ کے ذریعے براہ راست ٹیکس کی ادائیگی کر سکیں گے ، ٹیکس دہندگان متعلقہ بینک کی آن لائن اپلیکیشن کی مدد سے بھی ٹیکس کی ادائیگی کی سہولت سے مستفید ہو سکیں  گے۔ ترجمان کے مطابق ٹیکس پیئرز کو ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نیشنل بینک یا بینک آف پنجاب میں جانا پڑتا تھا ۔ ٹیکس کی ادائیگی آن لائن ہونے سے نیشنل بینک اور بینک آف پنجاب کے سٹاف کا لوڈ بھی کم ہوجائے گا ۔ پی آر اے کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے میں ٹیکس بروقت جمع کروانے کیلئے تمام پرائیویٹ بینکوں کو بااختیار بنا دیا گیا ۔ ٹیکس پیئر بینک آف پنجاب اور نیشنل بینک میں ٹیکس جمع کروانے کی بجائے اپنے متعلقہ کسی بھی نجی  بینک میں جمع کروا سکیں گے ۔